فلک بوس عمارت دھماکہ میں مہلوکین کی تعداد 21ہوگئی

   

ماسکو۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روس کی ایک فلک بوس عمارت میں نئے سال کے موقع پر ہوئے دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 21ہوگئی ہے۔ اس موقع پر خبر رساں ایجنسیوں آر آئی اے نووستی ، تاس اور انٹر فیکس نے مقامی ایمرجنسی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ میگنی ٹوگورسک سٹی میں واقع فلک بوس اپارٹمنٹ میں ہوئے دھماکہ میں 21افراد کے ہلاک ہونے کی توثیق کی گئی ہے کیونکہ بچاؤ کاری عملہ کو ملبہ سے مزید نعشیں ملی تھیں۔