آکلینڈ۔ نیوزی لینڈ نے سابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ اور انگلش جوڑی ایان بیل اور جیمز فوسٹرکو ہندوستان میں ہونے والے ونڈے ورلڈ کپ سے قبل اپنے کوچنگ اسٹاف کے حصے کے طور پر شامل کیا ہے۔ فلیمنگ اور سابق وکٹ کیپر فوسٹر دونوں آئی پی ایل کوچنگ کے تجربے کے ساتھ اہم نام ہیں جو5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران بلیک کیپس کی مدد کر سکتے ہیں۔ فلیمنگ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے چنئی سوپرکنگز کی کوچنگ کر رہے ہیں اور انہوں نے ایم ایس دھونی کی قیادت والی ٹیم کو پانچ آئی پی ایل خطابات جیتنے میں رہنمائی کی ہے۔ وہ اگلے ماہ دی ہنڈریڈ میں ساوتھرن بریو مین کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ختم کرنے کے بعد انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کے لیے بلیک کیپس میں شامل ہوں گے۔