برسلز: یورپی ملک فن لینڈ کی خاتون وزیراعظم کی ڈانس کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پرعوامی حلقوں کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ بعض لوگوں نے ان کیایک نجی تقریب میں ڈانس کو ’بیہودہ رقص‘ قرار دیا اوران کے اس ڈانس نے ایک اسکینڈل کی شکل اختیار کرلی ہے۔تاہم 36 سالہ سانا میرین نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایک خاندان اور نوکری ہے۔ وہ اپنا فارغ وقت دوستوں کے ساتھ ایک عام شخص کی طرح گزارتی ہیں جن کی زندگی میری عمر کے بہت سے لوگوں کی طرح ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ویڈیو میں ایک عام آدمی کے طور پر نظر آنا چاہتی ہیں۔انہوں نے پارٹی میں منشیات کا استعمال نہیں کیا۔ میں نے شراب سے کچھ نہیں پیا، لیکن میں نے ڈانس کیا اور گایا۔ اپنے وقت سے لطف اندوز ہوئی۔ ی مکمل طور پر قانونی ہے۔