فنکشن ہال کا پتہ بتانے والا رقعہ

   

حیدرآباد6مارچ(یواین آئی)عام طور پر شادی بیاہ یا دیگر تقاریب میں شرکت کے لیے جاتے وقت انجان مقام پر فنکشن ہال ڈھونڈنا سب سے بڑا مسئلہ ہوتا ہے لیکن اب ایک ایسا کوڈ رقعوں پر پرنٹ کروایا جارہا ہے جسے دیکھ کر آپ آسانی سے شادی خانہ پہنچ سکتے ہیں۔ کویک ریسپانس یعنی کیو آر کوڈ اب رقعوں پر پرنٹ کروانے کی سہولت فراہم ہوگئی ہے ۔ یہ ٹرینڈ اب حیدرآباد میں زور پکڑنے لگا ہے ۔ رقعہ پر پرنٹ اس کوڈ کو اسمارٹ فون سے اسکین کرتے ہی آپ جہاں ہیں وہیں سے تقریب کے مقام کا گوگل میاپ کے ذریعے اسکرین پر نظر آجاتا ہے ،ساتھ ہی ساتھ وہاں کی دوری کتنی دیر میں مکمل کی جاسکتی ہے یہ بھی آپ کو پتہ چل جائے گا۔ کارڈ پر یہ کوڈ شائع کروانے والوں کا کہنا ہے کہ اسکی قیمت صرف ایک روپیہ ہے ۔