فنی تربیت یافتہ خواتین میں اسناد کی تقسیم

   

عادل آباد۔ 2 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عادل آباد چیریٹیبل ٹرسٹ کے دفتر پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت الحاج محمد یونس اکبانی نے کی۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر ادریس اکبانی جناب محمود صاحب دانیال، سمیع اللہ خان مرزا عبدالستار عبد السلام اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کے دوران تین سو سے زائد طلباء و طالبات جنہوں نے کمپیوٹر مہندی ڈیزائن اور ٹیلرنگ کی تربیت مکمل کی تھی انہیں سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ مہمانوں کے ہاتھوں سرٹیفکیٹس کی تقسیم کا یہ عمل نہ صرف تربیت یافتہ افراد کی حوصلہ افزائی کا سبب بنا بلکہ ان کے محنت و لگن کو بھی سرایا گیا۔ محمد یونس اکبانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عادل آباد چیریٹیبل ٹرسٹ ضرورت مندوں کے لیے ایک سہارا بن کر کھڑا ہوا ہے اور ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے پر عزم ہے۔ اس پروگرام کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا، اور اس کی نظامت عبدالہادی نے کی۔