فوج کشمیری طلبا کے مستقبل کو سنوارنے کوشاں: کور کمانڈر

   

Ferty9 Clinic

سرینگر: کور کمانڈر لفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر کے طلبہ وطالبات کے بہتر مستقبل کی خاطر وہ کوشاں ہے اور اس حوالے سے میڈیکل اسٹوڈنٹس کیلئے سپر 50 کے تحت کوچنگ فراہم کرنا ثمر آور ثابت ہو رہا ہے۔ موصوف نے ان باتوں کا اظہار سری نگر میں ایچ سی پی ایل کشمیر سپر 50 کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ آرمی نے اس سے قبل سپر 30 کوچنگ شروع کی پھر میڈیکل طلاب کیلئے 2018 میں بھی کوچنگ کا عمل شروع کیا لیکن اُس وقت پتھراو کا چلن ہونے کے باوجود بھی کشمیری عوام نے فوج پر اپنا اعتماد ظاہر کیا۔کور کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے تین سیشن میں کامیابی کی شرح بہت اچھی رہی ہے لیکن میری دلی تمنا تھی کہ اب کی بار طالبات کیلئے کچھ کریں۔