ماسکو ۔ /29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین کے عہدیداروں نے ایک تحقیقات کے بعد دعویٰ کیا کہ 24 سالہ نوجوان نے محض فوج کی نوکری سے بچنے کیلئے اپنی 81 سالہ معذور رشتہ دار سے شادی کرلی ۔ اس نوجوان کو فوج میں بھرتی کیلئے دباؤ ڈالا جارہا تھا ۔ الیکزینڈر کونڈرتک نے اپنی قریبی رشتہ دار سے شادی کرنے کی تردید کی اور وہ فوج کی نوکری سے بچنے کیلئے ایسی حرکت نہیں کرسکتا ۔ 81 سالہ خاتون کے پڑوسیوں نے دعویٰ کیا کہ اس نوجوانوں کو اس علاقہ میں نہیں دیکھا گیا ۔