فوج کے سیاسی استعمال پر صدر جمہوریہ سے شکایت 

,

   

نئی دہلی: ملک میں عام انتخابات کا بازار گرم ہے ۔ہر پارٹی اپنے چھوٹے سے کام کو بھی بڑا بناکر پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ اسی دوران مودی حکومت نے سرجیکل اسٹرائک او رایئر اسٹرائک پر اپنی سیاسی روٹیاں سیکنے کی کوشش کررہی ہے ۔ اس پر سابق فوجی سربراہان او راعلی عہدیداران میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے ۔ او رصدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کو تحریری شکایت درج کروائی ۔ شکایت گذار میں ۸؍ سابق فوجی سربراہان او ر۱۵۶؍ سابق فوجی جوان نے اپنے شکایتی بیان میں پر زور طریقہ سے مطالبہ کیا کہ فوج کا سیاسی استعمال بند ہوناچاہئے اور جو لوگ ایسی حرکتیں کررہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے ۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد انڈین ایئر فورس کی جانب سے پاکستان کے بالا کوٹ علاقہ میں ایئر اسٹرائک کیا گیا تھا او راس کو پاکستان کے خلاف بڑی کارروا ئی مانی جارہی تھی ۔ اس کے بعد وزیر اعظم نریند ر مودی ، بی جے پی صدر امیت شاہ ، اترپردیش وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ او ردیگر وزراء نے اپنی سیاسی تقاریر میں اس کا حوالہ دینے لگے ۔

اس اپوزیشن پارٹی کانگریس نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فوج کا سیاسی استعمال ہے ۔ او رتو اور یوگی ادتیہ ناتھ نے ہندوستان فوج کو ’’ مودی سینا ‘‘ قرار دیدیا۔ اس پر زبردست ہنگامہ بھی ہواتھا او رالیکشن کمیشن نے انہیں نوٹس بھی جاری کی تھی۔ مزید برآں پلوامہ شہیدوں کی تصاویر انتخابی ریالیوں میں استعمال کی جانے لگی ہے۔ انہی تمام باتوں سے ناراض ہوکر سابق فوجی سربراہان او رافسران نے صدر جمہوریہ ہند کو شکایتی مکتوب روانہ کیا ۔