نئی دہلی : ناگالینڈ کے دیما پور کا دورہ کرنے والے آرمی چیف جنرل ایم ایم نرونے نے شمال مشرق میں فوجی تیاری اور سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے ۔جنرل نرونے دو روزہ دورے پر جمعرات کو دیما پور پہنچے ۔ ان کے دورے کا مقصد اروناچل پردیش کے شمالی مضافات میں فوجی تیاری اور شمال مشرق کے دور دراز علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔دیما پور کے کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ، چیف آف آرمی اسٹاف کو جنرل آفیسر کمانڈنگ اسپیئر کور لیفٹیننٹ جنرل جانسن میتھیوز اور ڈویژن کمانڈروں نے شمال مشرق کی سرحد پر فوجی تیاری اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کرایا۔