اسلام آباد : فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق صحیح معنوں میں مکمل انصاف اس وقت ہوگا، جب نو مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو آئین و قانون کے مطابق سزا مل جائے گی۔ پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں نے گزشتہ سال نو مئی کو پر تشدد احتجاج میں ملوث ہونے کے الزام میں 25 ملزمان کو سزائیں سنا دی ہیں۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملزمان کی اکثریت کو ایک دہائی طویل قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کو مئی 2023 میں ان کے عہدے سے ہٹائے جانے اور ملک کی طاقتور فوجی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف مہم چلانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ عمران خان کی بدعنوانی کے الزامات پر حراست نے ملک بھر میں بدامنی کو جنم دیا، کچھ مظاہرین نے مسلح افواج کی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے بعد فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے خلاف غیر معمولی مقدمات چلائے گئے۔