فوجی میموریل پیر کو سکیورٹی فورس کے لئے وقف ہوگا: مودی

   

نئی دہلی، 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی فوجی میموریل کو اپنی مدت کار کی اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے باشندوں کو آزادی کے بعد سے ہی اس کا انتظار رہا ہے ، اب یہ بن کر تیار ہے اور پیر کو اس ملک کے بہادر سکیورٹی فورسز کو وقف کر دیا جائے گا۔ مسٹر مودی نے ریڈیو پر نشراپنے ماہانا پروگرام ‘ من کی بات’ کے 53 ویں قسط میں اتوار کو کہا کہ ملک میں اب تک عظیم قربانیاں پیش کر نے والے فوجیوں کا کوئی میموریل نہیں تھا اور اس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انہوں نے اس کی تعمیر کاعزم کیا اور میموریل بن کر تیار ہوا، میموریل کو ‘تیر تھ ستھل ’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی نے کہاکہ ملک کے ہر شہری کو ‘تیرتھ ستھل ’ جا کر ملک کی خدمات کے لئے اپنی قربانیاں پیش کرنے والے عظیم سپوتوں کو سلام کرنا چاہے ۔