فوجی کی غلطی سے راکٹ گرینیڈ اسٹیڈیم پر جا گرا، ایک ہلاک،11 زخمی

   

لندن : مشرقی جمہوریہ کانگو کے ایک اسٹیڈیم میں ہونے والے دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہو گئے۔ فوج نے کہا کہ دھماکہ گوما کے ایک اسٹیڈیم میں جمعرات کے روز ایک فوجی کی جانب سے غلطی سے راکٹ سے چلنے والا گرینیڈ فائر کرنے کے نتیجے میں ہوا۔فوج کے ترجمان نے کہا کہ کانگو کے ایک سپاہی نے نادانستہ طور پر دوپہر کے وقت اپنے آر پی جی کو متحرک کر دیا، جو گوما کے یونٹی اسٹیڈیم میں جا گرا۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ دھماکے میں بارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔