فوربز کی ٹاپ 100 عرب فیملیز بزنسز میں سعودی اور اماراتی کمپنیاں سرفہرست

   

نیویارک: امریکی میگزین فوربز نے 100 طاقتور ترین عرب فیملیز بزنسز کی فہرست جاری کی ہے جس میں خلیجی ممالک کی فیملیز کمپنیاں نمایاں ہیں۔الامارات الیوم کے مطابق فہرست میں سعودی عرب کی 34، امارات کی 28 جبکہ قطر اور کویت کی سات سات کمپنیاں شامل ہیں، جو مجموعی فہرست کی 76 فیصد کمپنیز ہیں۔فہرست کے مطابق عرب دنیا میں فیملیز بزنسز میں سرفہرست سعودی عرب کا عبداللطیف جمیل گروپ، دوسرے نمبر پر امارات کا الفطیم گروپ جبکہ تیسرے نمبر پر مصر کا منصور گروپ ہے جو ٹاپ ٹین کمپنیوں میں شامل واحد کمپنی ہے جو خلیجی فیملی کی ملکیت نہیں ہے۔امارات سے فہرست میں الفطیم گروپ، ماجد الفطیم ہولڈنگ، الغریر انوسٹمنٹ اور داماک گروپ نمایاں طور پر شامل ہیں۔علاوہ ازیں فوربز مڈل ایسٹ کے مطابق محمد یوسف اور یاسین منصور برادرز امیر ترین عرب خاندان ہے جن کی مشترکہ دولت فروری 2024 کے تخمینے کے مطابق قریباً پانچ اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر ہے۔ فوربز کے مطابق عرب دنیا کی فیملیز ملکیت والی کمپنیوں نے ہوٹل اور ریئل اسٹیٹ کے روایتی سیکٹرز کے علاوہ دیگر سیکٹرز میں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔