فون اور سوشیل میڈیا سے دُور رہنے والی طالبہ سائی شیوانی کو سیول سرویسیس میں 11 واں رینک

   

حیدرآباد۔ 24 اپریل (سیاست نیوز) سیول سرویسیس میں 11 واں رینک حاصل کرنے والی طالبہ سائی شیوانی نے کہا کہ انہوں نے ڈسپلین کے ساتھ سیول سرویسیس کو اپنا ہدف بناتے ہوئے تعلیم حاصل کی اور اپنے مقصد میں کامیاب ہوئی۔ انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد سیل فون کبھی استعمال نہیں کیا اور سوشیل میڈیا سے پوری طرح اپنے آپ کو دُور رکھا۔ IAS بننے کا خواب دیکھتے ہوئے وہ 10 تا 12 گھنٹوں تک روزانہ پختہ ارادے کے ساتھ تیاری کی۔ نصاب کو تقسیم کرتے ہوئے جو دن پڑھنا تھا، نصاب کا وہ حصہ اسی دن مکمل کیا اور اُسے دوسرے دن تک کبھی نہیں ٹالا چنانچہ یہی وجہ ہے کہ اُس نے پہلی ہی کوشش میں پریلیمس کی تکمیل نہیں کرپائی اور دوسری کوشش میں اُس نے اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کی۔ جب بات انٹرویو کی آئی تو میں نے سوالات کے جواب کیلئے گفتگو کے انداز میں بولنے کی مشق کی۔ اس معاملے میں میرے والدین نے بھرپور ساتھ دیا۔ میرا بچپن ہی سے آئی اے ایس بن کا خواب دیکھا کرتی تھی، اس کو پورا کرنے میں میرے ماں باپ نے بھرپور حوصلہ افزائی کی جس کیلئے میں اُن کی ہمیشہ احسان مند رہوں گی۔2