حیدرآباد۔ 15 جون (سیاست نیوز) بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے فون ٹیاپنگ معاملہ کی مرکزی تحقیقاتی ایجنسی کے ذریعہ جانچ کا مطالبہ کیا۔ فون ٹیاپنگ جانچ میں 200 سے زائد افراد کے ٹیلی فون ٹیاپ کئے جانے سے متعلق انکشاف پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈی اروند نے کہا کہ مرکزی وزراء کشن ریڈی اور بنڈی سنجے کمار کو اس معاملہ کی مرکزی اداروں کے ذریعہ تحقیقات کی مساعی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے سابق چیف منسٹر کے سی آر کے افراد خاندان سے روابط ہیں لہذا اس معاملہ کی غیر جانبدارانہ جانچ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے ٹیلی اسکام کے خاطیوں کے خلاف کارروائی کے امکانات کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے ان پر بھاری ذمہ داری ہے لیکن ان کے ٹیلی فون کو غیر قانونی طریقہ سے ٹیاپ کیا گیا۔ سیاسی انتقامی کارروائی کے علاوہ فون ٹیاپنگ ایک مجرمانہ حرکت ہے۔ ڈی اروند نے کہا کہ 2019 سے ان کے خلاف مسلسل سازش کی جارہی ہے اور پولیس کے ذریعہ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھی گئی۔ 1