فون پر صحافی اور ایم ایل اے کو دھمکی دینے والا گرفتار

   

دیوریا:22جون(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع دیوریا میں کچھ دن قبل ایک صحافی اور ایک ایم ایل اے کو فون پر دھمکی دینے والے ملزم کو آج یہاں پولیس نے گرفتار کر اس کے خلاف قانونی کاروائی کی ہے ۔پولیس ترجمان نے یہاں بتایا کہ کچھ دنوں قبل ایک شخص نے یہاں کے مقامی صحافی سنتوش وشوکرما کو فون پر جان مال کی دھمکی دینے کے ساتھ ہی صدر ایم ایل اے شلبھ منی ترپاٹھی کو بھی جان مال کی دھمکی دی تھی۔ جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ پولیس نے اس ضمن میں ملی تحریر کی بنیاد پر دفعہ 351(1)بی این ایس کے تحت مقدمہ درج کیا گھا اور ایس پی وکرانت ویر نے معاملے میں پولیس کی چار ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔