حیدرآباد : /16 فبروری (سیاست نیوز) فون پر مصروفیت کے سبب ڈانٹ ڈپٹ کا شکار ایک نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ منگل ہاٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 28 سالہ رانچل جو منگل ہاٹ علاقہ کے ساکن پرکاش کی بیٹی تھی یہ لڑکی ڈگری سال دوم میں زیرتعلیم تھی ۔ رانچل فون پر بہت زیادہ مصروف رہتی تھی جس کے سبب اس کے بھائی اور والدین نے اسے ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا جس سے دلبرداشتہ ہوکر لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ ع
پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ع