کاماریڈی :9؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فٹ پاتھ پر تجارت کرنے والے تاجروں کو قرضہ جات کی فراہمی میں کاماریڈی ضلع ملک گیر سطح پر سرفہرست ہے ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر جتیش وی پاٹل آج کاماریڈی میں فٹ پاتھ کے تاجروں کو تیسرے مرحلہ کے قرضہ جات کی فراہمی کے موقع پر کیا ۔ انٹی گیریڈیٹ کلکٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں مخاطب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے کہا کہ کراپ لونس مستحق کسانوں کو منظور کرنے کی حیثیت سے پیش کرتے ہوئے کہا کہ فٹ پاتھ کے تاجروں کو قرضہ جات کی فراہمی میں کاماریڈی سرفہرست ہے اور اس سال 1800 فٹ پاتھ کے تاجروں کو قرضہ جات فراہمی کیا جارہا ہے ۔ اور اسی طرح ایس سی ، ایس ٹی کارپوریشن کو قرضہ جات فراہم کرنے ، نبارڈ کے زیر اہتمام کاماریڈی ضلع کے پدا ملا ریڈی ریڈی پیٹ میں ترکاری مارکٹ کیلئے 15لاکھ روپئے فی دیہات منظور کئے جارہے ہیں ۔ ضلع کلکٹر نے بینک عہدیداروں سے تفصیلی طور پر جائزہ لیا اور قرضہ جات کی فراہمی پر زور دیا ۔ اس اجلاس میں لیڈ بینک کے منیجر اروند ریڈی ، ایس سی کارپوریشن کے ای ڈی کے علاوہ بی سی ، ایس سی ، ایس ٹی کارپوریشن کے عہدیدار بھی موجود تھے ۔