لندن: چیمپئنز لیگ کی تاریخ میں تین مختلف کلبس کے ساتھ ٹرافی جیتنے والے واحد فٹبالر کلیرنس سیڈورف
Clarence Seedorf
نے اسلام قبول کرلیا جس کی اطلاع انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فٹبالر کلیرنس سیڈورف نے اپنی ایرانی اہلیہ صوفیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ میرے دائرہ اسلام میں شامل ہونے کی خوشی میں، مجھے موصول ہونے والی تمام نیک خواہشات اور اچھے پیغامات کا خصوصی شکریہ۔ سیڈورف نے کہا کہ مجھے دنیا بھر کے تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے دین میں شامل ہونے پر بہت خوشی ہو رہی ہے، خاص طور پر میری پیاری صوفیہ جنہوں نے مجھے اسلام کا مفہوم مزید گہرائی سے سکھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنا نام تبدیل نہیں کیا اور میں اپنا یہی نام برقرار رکھوں گا۔