میکسیکو سٹی : میکسیکو کے وسطی صوبے موریلوس میں ایک فٹبال میچ کے دوران مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک سابق میئر سمیت کم از کم چار افراد کی موت ہوگئی۔یہ اطلاع مقامی پراسیکیوٹر کے دفتر نے دی ہے ۔فائرنگ مقامی وقت کے مطابق جمعرات کو یکاپکسٹلا شہر میں ہوئی۔ دفتر کے مطابق مسلح ملزمان آئے اور وہاں موجود لوگوں پر فائرنگ شروع کر دی۔