دوحہ ۔فٹبال ورلڈ کپ کا میلہ آئندہ برس قطر میں سجایا جائے گا۔ 32 ٹیموںکے لیے دنیا بھر میںکوالیفائنگ مرحلہ جاری ہے، اب تک 13 ملکوں نے شرکت کا پروانہ حاصل کرلیا، یورپ سے 10 جبکہ جنوبی امریکہ سے 2 ملکوں نے رسائی یقینی بنائی جبکہ بطور میزبان قطرکی شرکت پرکوئی سوالیہ نشان نہیں۔یورپ سے باقی 3 نشستوں کے لئے اب پلے آف میچز آئندہ برس24 اور29 مارچ کوکھیلے جائیں گے، ان کے لیے 10 گروپ کی رنرز اپ اور 2 نیشنز لیگ کے ٹاپ 2 ٹیموںکو شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ جنوری میں اضافی وقفہ بھی دیا جارہا ہے، تاکہ کوالیفائنگ میچزکو مکمل کیا جاسکے۔