ممبئی : فلم پروڈیوسر فیروز نڈیاڈ والا کی بیوی شبانہ سعید کو ممبئی کی عدالت نے ضمانت عطا کردی ۔ شبانہ کو ایک ڈرگس کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا تھا۔ 8 نومبر کو گرفتاری کے ساتھ ایجنسی نے ممبئی میں ان کی قیام گاہ پر دھاوے کے دوران 10 گرام گانجہ ضبط کیا تھا۔ شبانہ کو 15 ہزار روپئے کے شخصی مچلکہ پر ضمانت دی گئی۔
