فیس بک کووڈ-19 سے متعلق پوسٹ کو نہیں ہٹائے گا: ترجمان

,

   

فیس بک کے ترجمان نے کہا ہے کہ سوشل نیٹ ورک پر کورونا وائرس کے جینسیس کی جانچ اور صحت عامہ کے ماہرین سے مشورہ کرنے کے بعد کمپنی نے اپنے پلیٹ فارم سے ان پوسٹوں کو نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا جن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کو مصنوعی طریقے سے پیدا کیا گياہے۔یہ اعلان میں وال اسٹریٹ جرنل میں اتوار کے روز اس مضمون کے شائع ہونے کے بعد کیا گيا ہے، جس میں امریکی خفیہ ایجنسی کے حوالے سے بتایا گيا تھا کہ چین کے ووہان انسٹی ٹیوٹ آف ویرولوجی کے تین تحقیقاتکار نومبر میں بیمار ہوگئے تھے۔ چینی وزارت خارجہ نے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس رپورٹ میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز اس کورونا وائرس کی اصلیت کا خفیہ جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔