فیس بک کے ذریعہ گردے کی خریداری

   

تونیس سٹی: مہینوں کی تحقیقات کے بعد تونس کے شہریوں کو حیران کرنے والے گردے خریدنے کے معاملے سے آگاہی ہوئی ہے۔ عدلیہ نے انسانی اعضاء کی سمگلنگ کے نیٹ ورک میں ملوث ہونے کے شبے میں 5 افراد کو قید اور 3 دیگر پر سفری پابندی کا اعلان کردیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ نیٹ ورک تونس اور ترکیہ کے درمیان 2018 سے فعال ہے۔یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کو استعمال کرتے ہوئے پوسٹنگ کی نگرانی کی گئی۔ سوشل مڈییا پر تونس کے باشندوں سے کہا گیا کہ وہ ترکیہ میں اعضاء کو نکالنے کے آپریشن کے بعد گردے کی فروخت کے عوض لگ بھگ 7 ہزار ڈالر کی رقم حاصل کرنے کے لیے نیٹ ورک کے اراکین سے رابطہ کریں۔کیسرین میں ابتدائی عدالتِ کے سرکاری ترجمان صلاح الدین الراشدی نے العربیہ کو پیر کے روز بتایا کہ تحقیقات سے گردے نکالنے کے کئی آپریشن سامنے آئے ہیں۔ تونس کے کئی شہریوں کے گردے نکالے گئے۔