واشنگٹن : امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے فیس بک کے ڈیسک ٹاپ ورژن کے ڈیزائن کو ازسرنو ڈیزائن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی میٹا نے رابطوں کے مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے ڈیسک ٹاپ ورژن کے ڈیزائن میں تبدیلیوں کو ابتدائی طور پر میٹا صارفین کے لئے جاری کردیا گیا ہے۔ ان تبدیلیوں کے بعد فیس بک میں یو ٹیوب کی طرح ڈارک موڈ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ نیوی گیشن کے لئے ٹولز اور دیگر ایپس کو روایت کے برخلاف بائیں جانب رکھا گیا ہے۔ میٹا کے مطابق ابھی اس نئے ڈیزائن کو تجرباتی طور پر پیش کیا گیا ہے تاہم آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ میں اسے دنیا بھر کے صارفین کے لئے جاری کردیا جائے گا۔