فیس میں اضافہ کیخلاف جے این یو طلبہ کا راشٹرپتی بھون تک مارچ

   

Ferty9 Clinic

پولیس کے سخت سیکوریٹی انتظامات، میٹرو اسٹیشن کے قریب طلبہ پر لاٹھی چارج

نئی دہلی 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے اطراف و اکناف دوشنبہ کے دن جے این یو کے طلباء کے ہاسٹل میس میں اضافہ کے خلاف راشٹراپتی بھون تک احتجاجی مارچ سے قبل سکیوریٹی کو سخت کردیا گیا۔ طلباء نے بعض تصویروں کو میڈیا پر گشت کروایا جس میں پولیس کی جانب سے جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے تمام دروازوں کو بند کردیا گیا۔ اس کے علاوہ جواہرلال یونیورسٹی جانے والی تمام سڑکوں کو بھی آمد و رفت کے لئے مہربند کردیا گیا۔ یہ بات ایک ٹریفک پولیس افسر نے بتائی۔ جواہرلال یونیورسٹی کے طلباء کو راشٹراپتی بھون کی طرف مارچ کرنے سے پولیس نے روک دیا اور بھکاجی کامایلبس کے میٹرو اسٹیشن کے قریب ان پر لاٹھیاں برسائی گئیں۔ دوشنبہ کو طلباء مارچ کرتے ہوئے اس علاقہ کے قریب پہنچ گئے۔ جسے پولیس نے گھیر رکھا تھا اور یہاں رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں۔ طلباء نے جب ان رکاوٹوں کو پھلانگنے کی کوشش کی تو ان پر لاٹھیاں برسائی گئیں۔