فیصل بن فرحان سعودی کے نئے وزیر خارجہ

,

   

Ferty9 Clinic

ریاض ، 24 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) شہزادہ فیصل بن فرحان کو سعودی عرب کا نیا وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔ چہارشنبہ کو جاری شاہی حکم نامہ کے مطابق مسٹر فرحان کو ابراہیم الصاف کی جگہ نیا وزیر خارجہ بنایا گیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے ٹوئٹ کرکے کہا ’’شاہی حکمنامہ کے مطابق ، پرنس فیصل بن فرحان بن عبداللہ السعود ملک کے نئے وزیر خارجہ مقرر کیے گئے ہیں‘‘۔