میزبانوں نے ٹاس جیت کر مہمانوں کو بیٹنگ کی دعوت دی ،اوپنر فخر کی سنچری، کپتان بابر 94
سنچورین : پاکستان نے اوپنر فخر زماں اور بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کو آج فیصلہ کن ونڈے میچ میں فتح کے لیے 321 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔سنچورین میں جاری سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو پاکستان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا اور دونوں اوپنرز نے بہترین شروعات فراہم کی۔ اوپنرز فخر اور امام الحق نے عمدہ مظاہرہ پیش کرتے ہوئے 112 رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم امام الحق 57 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد فخر کا ساتھ دینے کپتان بابر اعظم کریز پر آئے اور ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھاتے ہوئے 200 رنز مکمل کئے۔فخر نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی، جس کے بعد وہ بھی 10 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔محمد رضوان چند منٹ ہی وکٹ پر ٹِک پائے اور صرف 2 رنز بنا کر 214 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔قبل ازیں امام الحق 57 رنز بنا کر کیشو مہاراج کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی 15 ماہ بعد ونڈے کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔ سیریز کے فیصلہ کن میچ میں محمد نواز اور حسن علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سابق پاکستانی مایہ ناز لیگ اسپنر عبدالقادر مرحوم کے فرزند لیگ اسپنر عثمان قادر نے بھی آج اپنے ونڈے انٹرنیشنل کریئر کا آغاز کیا۔ پاکستان کے پاس جیت کا سنہری موقع ہے کیونکہ میزبان ٹیم کے اہم کھلاڑی اس میچ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک، ڈیوڈ ملر، اینرچ نوکیا، کگیسو رباڈا اور لنگی نگیدی انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے انڈیا روانہ ہو چکے ہیں اور ٹی20 سیریز میں بھی یہ کھلاڑی شامل نہیں ہوں گے۔ انجری کے باعث راسی وان ڈر ڈسی بھی میچ کا حصہ نہیں ہے۔ جوہانسبرگ میں دوسرے ونڈے میچ میں فخر کی 193 رنز کی اننگز کے باوجود میزبان ٹیم نے 17 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز 1-1 برابر کردی تھی جبکہ پہلے میچ سنچورین میں پاکستان نے جیتا تھا۔ آخری اطلاعات تک جنوبی افریقہ میں جوابی اننگز کا اچھا آغاز کیا ہے۔
انہوں نے مجموعی طور پر 193 رنز سکور کیے۔پاکستان کو اننگز کے آغاز میں ہی اس وقت نقصان ہوا جب امام الحق پانچ رنز پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ کپتان بابر اعظم بھی 31 رنز بنا کر اینرچ نورتجے کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔