پیرس: سال 2022 کے بہترین فٹ بالر کے فائنلسٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تاہم جیت کا تاج کس کے سر ہوگا اس کا فیصلہ پیرکو ہوگا۔ 2022 کے بہترین فیفا مینز پلیئر کے انعام کیلئے اولمپک چمپئن فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے کھلاڑی لیونل میسی اور ورلڈ کپ کے فائنل میں ہیٹ ٹرک اور گولڈن بوٹ حاصل کر نے والے فرانسیسی کھلاڑی کیلن امباپے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے جبکہ ٹائٹل کے دیگر دعویداروں میں کریم بینزیما بھی شامل ہیں۔ ایوارڈ کی یہ تقریب پیرس میں منعقد ہوتی ہے جس میں سال کے بہترین فٹبالر کو بیلن ڈی آر ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ارجنٹائن کو ورلڈ کپ جتوانے والے میسی اس ایوارڈ کیلئے فرانس کے امباپے پر برتری حاصل کئے دکھائی دیتے ہیں ۔ میسی نے سات بار بیلن ڈی آر جیتا ہے۔ فرانس کے امباپے گزشتہ برس قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ میں تین گول اسکور کرکے ہیٹ کرنے والے دوسرے فٹبالر بنے، وہ فٹبال لیگ ون کے ٹاپ اسکورر بھی ہیں۔ کریم کی انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد اس اعزاز جیتنے کے امکانات کو جھٹکا لگا ہے، ریال میڈرڈ کے کپتان کو سال 2021-22 میں بہترین پرفارمنس پر بیلون ڈی آر ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔ اس ایوارڈ کیلئے جیوری میں ہر ملک کی قومی ٹیم کے کپتان اور کوچ کے ساتھ اس ملک سے ایک صحافی شامل ہوتا ہے جبکہ شائقین بھی ووٹ کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بیلن ڈی آر ایوارڈ فرانس فٹبال کی جانب سے سال کے بہترین فٹبالر کو دیا جاتا ہے ۔ گزشتہ سال یہ ایوارڈ لیونل میسی نے ریکارڈ 7ویں بار اپنے نام کیا تھا، جبکہ رونالڈو نے یہ ایوارڈ 5 بار جیتا ہوا ہے۔