فیفا ورلڈ کپ سے قبل سکیورٹی خدشات میں اضافہ

   

نئی دہلی، 25 فروری (آئی اے این ایس) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آغاز میں اب صرف تین ماہ سے کچھ زائد وقت باقی ہے، مگر میزبان ممالک امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کے مختلف شہروں کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ سکیورٹی تیاریوں میں خطرناک حد تک تاخیر ہو رہی ہے، جس سے ٹورنمنٹ کے دوران بڑے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔امریکی ایوانِ نمائندگان ہوم لینڈ سکیورٹی کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے مقامی نمائندوں نے دو بڑے مسائل کی نشاندہی کی: وفاقی سکیورٹی فنڈنگ کا منجمد ہونا اور وفاقی و مقامی اداروں کے درمیان کمزور رابطہ۔ رپورٹ کے مطابق یہ مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (فیما) نے حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث اپنی سرگرمیاں محدود کر دیں، جس کے نتیجے میں تقریباً 90 کروڑ ڈالر کی سکیورٹی فنڈنگ روک دی گئی۔ان منجمد فنڈز میں 62.5 کروڑ ڈالر میزبان شہروں کی بڑے پیمانے پر سکیورٹی کے لیے اور 25 کروڑ ڈالر ڈرون نگرانی اور انسداد اقدامات کے لیے مختص تھے۔ مائیک سینا، صدر نیشنل فیوڑن سینٹر ایسوسی ایشن نے کہا کہ تاخیر کے باعث شہر پریشانی میں مبتلا ہیں اور مطلوبہ تیاری ابھی دور ہے۔میامی میں ورلڈ کپ میزبان کمیٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر رے مارٹینیز نے خبردار کیا کہ وقت تیزی سے کم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مارچ کے آخر تک 7 کروڑ ڈالر کی وفاقی امداد کی منظوری نہ ملی تو تقریبات منسوخ کرنا پڑ سکتی ہیں۔