نئی دہلی : کانگریس نے پٹرول اور ڈیزل کے علاوہ پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے حکومت پر شدید تنقید اور اس کیلئے حکومت کو ذمہ دار قرار دیا اور قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ کیا۔ سابق وزیر فینانس پی چدمبرم نے بتایا کہ کانگریس پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں اِس مسئلہ کو اُٹھائے گی اور مکمل مباحث کا مطالبہ کرے گی۔ اُنھوں نے درآمدی ڈیوٹی پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تاکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنایا جاسکے جبکہ جی ایس ٹی کی شرحوں میں بھی کمی کا مطالبہ کیا۔ کانگریس کے ایک اور قائد رندیپ سرجیوالا نے فیول قیمتوں میں اضافہ پر حکومت کی بے اعتنائی کی مذمت کی اور کہا کہ پہلے ہی کورونا وباء سے بیروزگاری میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔