فیڈرر کی پیش قدمی

   

لندن ۔6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )سال کے تیسرے گرانڈ سلام ومبلڈن میں مرد زمرے کے سنگلزمقابلوں میں راجر فیڈرر، رافل نڈال، کائی نیشکوری، جائو سوزا، جوویلفریڈ سونگا، سام کیوری، میتیو بریٹینی اور فابیو فوگنینی نے اپنے میچز جیت لیے۔تفصیلات کے مطابق مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں 20 مرتبہ کے گرانڈ سلام چمپئن فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی حریف جے کلارک کو 6-1، 7-6 اور 6-2 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ جاپانی کھلاڑی نیشکوری نے برطانیہ کے کیمرون نوری کو 6-4، 6-4 اور 6-0 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ میں جگہ پکی کی۔ فرانس کے تسونگا نے بیرنکس کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔