گلبرگہ :قائید اپوزیشن راجیہ سبھا کے سینئر پرائیویٹ سیکریٹری مسٹر شیو انا کے پریس نوٹ کے بموجب ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے 28اپریل کو8.40 بجے دن اسٹار ایر لائین کے ذریعہ بنگلور ایر پورٹ سے پرواز کریں گے اور اسی دن 9.45بجے گلبرگ ایر پورٹ پہنچیں گے۔ بعد ازاں اسی تاریخ کو دوپہر تین بجے بذریعہ کار جیورگی کے لئے روانہ ہوجائیں گے ۔ شام 4بجے جیورگی میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر بھون کا افتتاح کریں گے اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر جینتی تقریب میں بھی شرکت کریں گے ۔ قائد موصوف اسی دن شام 7بجے بذریعہ کار جیورگی سے گلبرگ کے لئے روانہ ہوجائیں گے اور 8بجے شب گلبرگہ پہنچیں گے او گہبرگہ میں ہی قیام کریں گے ۔ 29اپریل بروز جمعہ بوقت شام 4.25بجے قائد موصوف بذریعہ اسٹار ایر لائین گلبرگہ سے بنگلور روانہ ہوجائیں گے اور شام 5.35بجے بنگلور پہنچ جائیں گے ۔