نئی دہلی: حکومت نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر صاف توانائی کی پیداوار کو اہمیت دی جا رہی ہے اور قابل تجدید توانائی میں اہم کام کیا جا رہا ہے ۔لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد قابل تجدید توانائی کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں آئی ہیں اور اس سمت میں تیزی سے کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2014 کے بعد سے ملک میں 165 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ حکومت اس سمت میں کئی اصلاحات کر رہی ہے ۔ مجموعی طور پر حکومت ملک میں 430 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی تیار کرنے میں مصروف ہے اور اس سمت میں تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے آنے کے بعد کوئلے کی پیداوار دوگنی ہو گئی ہے ۔ حکومت کے پاس آج قابل تجدید توانائی کیلئے 150 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ ہے ۔