قادر خان ، کلدیپ نیئر اور گوتم گمبھیر کے بشمول 112 افراد کو پدم ایوارڈس

,

   

نئی دہلی۔ 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) قادر خان، کلدیپ نیئر اور گوتم گمبھیر کے بشمول 112 افراد کو پدم ایوارڈس دیا گیا ہے۔ 70 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر حکومت نے مختلف شعبوں سے تقریباً 50,000 نمائندگیاں پدما ایوارڈز کیلئے طلب کی تھیں، جس سے مختلف شعبوں سے نمایاں عوامی خدمات بشمول غلہ والے کسان، موتیا سرجن اور کبڈی کھلاڑیوں پر مشتمل 112 افراد کو پدماایوارڈز کیلئے منتخب کیا گیا۔ ملک کے تمام کونوں سے سماج کے ایسے افراد کو منتخب کیا گیا جن کی خدمات میں بے لوث عنصر نمایاں رہا ہے۔ اس فہرست میں 4 پدما وی بھوشن، 14 پدمابھوشن اور 94 پدما شری ایوارڈز کیلئے 50 ہزار نمائندگیوں میں سے منتخب کیا گیا جو 2014ء کی بہ نسبت 20 مرتبہ زیادہ ہیں کیونکہ اس وقت صرف 2,200 نمائندگیاں وصول ہوئی تھیں۔ محکمہ داخلہ کی اعداد و شمار کے مطابق 9 ریاستوں سے 12 کسانوں کو پدما ایوارڈز کیلئے منتخب کیا گیا جس میں مشروم اور اطفال تغذیہ کی پیداوار میں مشہور کنول سنگھ چوہان، گاجر کیلئے ولبھ وسراج بھائی مردانیا اور گوبھی اُگانے والے کسان جگدیش پرساد پاریکھ کو منتخب کیا گیا۔ ترقی پسند کسان جو پیداوار میں نئی سائنٹفک ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے میں پیش پیش ہیںت جیسے بھارت بھوشن تیاگی، رام شری ورما اور وینکٹیشور راؤ، یدلاپلی کو ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا اور وہ کسان جو روایتی کھیتی طریقہ کار کے تحت کھیتی کرتے ہیں، ان کو بھی پدما ایوارڈز کیلئے منتخب کیا گیا جس میں کملا پوجاری، راجکماری دیوی، بابو لال داھیا اور حکم چند پوتیدار قابل ذکر ہیں۔ افزائش مویشی شعبہ میں سلطان سنگھ کو سمکیات اور نریندر سنگھ کو ڈیری افزائش میں ایوارڈز کیلئے منتخب کیا گیا۔ 11 ریاستوں سے 14 ایسے ڈاکٹرز کو منتخب کیا گیا۔ عام آدمی کی بیماریوں کو دور کرنے کیلئے غرباء کی خدمات میں لگے ہوئے ہیں۔ ان میں امیش کمار بھارتی (رابیس)، سوڈم سوڈم کاٹے (سکل سیل)، راما سوامی وینکٹ سوامی (مابعد جھلس جانے والی سرجری)، پرتاپ سنگھ پاردیا (موتیا اور دور کی نظر کی کمزوری) شامل ہیں۔ غرباء کی صحت عامہ کا مفت علاج کرنے میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی (جھارکھنڈ)، اسمیتا اور رویندرا کولہے (مل گھاٹ مہاراشٹرا)، آروی رمنی (ٹاملناڈو) کو ایوارڈز کیلئے منتخب کیا گیا۔ بہترین ڈاکٹرس ایوارڈز میں ڈاکٹر شاداب محمد (کنگ چارج میڈیکل یونیورسٹی، لکھنؤ) کو بھی منتخب کیا گیا۔ نو مختلف کھیلوں سے 9 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا۔ جس میں بامبے لادیوی لیش رام (تیراندازی)، پرشانتی سنگھ (باسکٹ بال)، پارلیکا دروناولی (شطرنج)، گوتم گمبھیر (کرکٹ)، سنیل چھتری (فٹبال)، اجئے ٹھاکر (کبڈی)، بجندری پال (کوہ پیمائی)، شرت کمل (ٹیبل ٹینس) اور بجرنگ پونیا (کشتی) شامل ہیں۔ اس سال کے پدما ایوارڈز میں سوشلسٹ لیڈرز حکم دیو نارائن یادو، قبائیلی لیڈر کریا منڈا، سکھ لیڈر سکھدیو سنگھ دھندسا، مہا دلت خاتون بھاگیرتی دیوی اور سکھ وکیل جو 1984ء مخالف سکھ فسادات میں پیش پیش رہے ہیں، ہرویندر سنگھ پولکا کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔