قاسم سلیمانی نے ٹرمپ سے کہا تھا ’ جنگ شروع آپ کرینگے لیکن ختم ہم کرینگے ‘

,

   

تہران 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ایرانی جنرل قاسم سلیمانی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو 2018 کی ایک ریلی میں کہا تھا کہ جنگ آپ شروع کرینگے لیکن اس کا خاتمہ ہم کرینگے ۔ انہوں نے ریلی سے خطاب میں کہا تھا کہ مسٹر ٹرمپ میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم آپ سے بہت قریب پہونچ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ سلیمانی کو امریکہ نے آج ایک فضائی حملے میں ہلاک کردیا ہے ۔ سلیمانی نے کہا تھا کہ ہم اس جگہ پہونچ چکے ہیں جہاں کا امریکہ تصور بھی نہیں کرسکتا ۔