صدر مسلم وقف پروٹیکشن کمیٹی حافظ محمد لئیق کی نمائندگی پر کارروائی کرنے میونسپل کمشنر کا تیقن
نظام آباد :قاضی خلیل سرائے میں غیر مجاز تعمیرات کو روکنے کے لئے مسلم وقف پروٹیکشن کمیٹی کی جانب سے کی گئی نمائندگی پر سی ای او قف بورڈ نے ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی کے نام ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے غیر مجاز تعمیرات کو برخواست کرنے اور ان کیخلاف مقدمات درج کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ مسلم وقف پروٹیکشن کمیٹی کے صدر حافظ محمد لئیق خان ، جنرل سکریٹری مرزا افضل بیگ تیجان و دیگر نے ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے چینائی شاپنگ مال سے متصلہ اراضی پر غیر مجاز طور پر قبضہ کرتے ہوئے بورویل کی کھدوائی اور تعمیری کام کیلئے مورم اندازی کرتے ہوئے تعمیری کام کو انجام دینے کی کوشش پر انہوں نے کلکٹر سے نمائندگی کرنے پر ضلع کلکٹر نے اڈیشنل کلکٹر کو ہدایت دی تھی اس خصوص میں کارروائی کرتے ہوئے کاموں کو روک دینے بصورت دیگر کریمنل کیس درج کرنے کا بھی انتباہ دیا تھا جس پر ریونیو انسپکٹر نے یہاں پہنچ کر وقف پروٹیکشن کمیٹی کے ذمہ داران اور انسپکٹر وقف بورڈ سے تفصیلات حاصل کی تھی اور غیر مجاز تعمیر کرنے والے افراد کو اپنے ڈاکومنٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی اور ایم آر او نارتھ نے متعلقہ شخص کو اپنے ڈاکومنٹس پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کاموں کو فوری روکنے کی ہدایت دی تھی اس کے باوجود بھی آج کام انجام دینے کی کوشش کرنے پر حافظ لئیق خان نے آج میونسپل کمشنر جتیش وی پاٹل سے ملاقات کرتے ہوئے کاموں کو روکنے کی خواہش کرنے پر میونسپل کمشنر نے اس خصوص میں اقدامات کرنے کا تیقن دیا۔