خصوصی اجلاس ، رکن اسمبلی راجندر ریڈی ، سجادہ نشین خسرو پاشاہ کی شرکت ، عہدیداروں کو ضروری ہدایات
ہنمکنڈہ۔ 10 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) درگاہ حضرت افضل بیابانی الرفاعی قاضی پیٹ ورنگل کے صندل و عرس تقریبات کا آغاز 17اگسٹ سے شروع ہوگا ۔21 اگست کو صندل مبارک ہوگا اور 22 اگست کو عرس شریف ہوگا اور 23 اگسٹ کو ان تمام عرس شریف کے تقریبات کا اختتام ہوگا۔ ان تمام تقریبات میں شرکت کیلئے ریاست تلنگانہ کے علاوہ ہندوستان کے دیگر ریاستوں سے مہاراشٹرا ،کرناٹک ،گجرات ،آندھرا پردیش و دیگر ریاستوں سے بھی مریدین و معتقدین بلا لحاظ مذہب و ملت زائرین کی ہزاروں کی تعداد شرکت وحاضری ہوتی ہے۔ زائرین کی سہولیات کیلئے پولیس کا بندوبست صاف پانی کی سربراہی بلدیہ کی جانب سے صاف صفائی کے انتظام زائرین کی آمد و رفت کے لئے بس کی سہولیات میڈیکل کیمپ کا انعقاد اور دیگر ضروری سہولیات کو فراہم کرنے کیلئے جنگی سطح پر کاموں انجام دینے کے لئے متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس احاطہ درگاہ شریف ’’دیار افضل‘‘ میں منعقدہ ہوا اس اجلاس میں ایم ایل اے ناینی راجندر ریڈی درگاہ کے سجادہ نشین حضرت خسرو پاشاہ کے ساتھ ملکر متعلقہ محکموں کے افسران و عہدیداروں کو ضروری ہدایت دی تاکہ اس مبارک موقع پر آنے والے زائرین کو کسی قسم کی کوئی دشواری پیش نہ ایسے انتظامات انجام دینے کی خصوصی ہدایت دی گئی ۔