حیدرآباد ۔ 16ڈسمبر ( این ایس ایس ) مرکز میں بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کی طرف سے ترمیمی قانون شہریت کے خلاف بائیں بازوں کی جماعتوں نے دیگر جمہوری تنظیموں کے ساتھ 19 ڈسمبر کو چارمینار سے نمائش میدان تک بڑی ریالی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔سی پی آئی(ایم) کے ریاستی سکریٹری تمینینی ویرا بھدرم نے سی پی آئی کے دفتر میں تمام بائیں بازو کی جماعتوں کے منعقدہ اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ آر ایس پی ، سی پی آئی (ایم ایل نیو ڈیموکریسی ) اور فارورڈ بلاک کے قائدین نے اس اجلاس میں شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پرانا شہر حیدرآباد سے نمائش میدان تک بڑی ریالی نکالی جائے گی ۔ نیا قانون مسلمانوں کی توہین ہے اور انہیں حقوق سے محروم کرتا ہے ۔ مرکز کی نریندر مودی حکومت مسلمانوں کی مخالف ہے اور دستور کی خلاف ورزی کررہی ہے ۔