قانون پر بھروسہ اٹھ چکا، پہلو خاں کے فرزند کا ریمارک

,

   

Ferty9 Clinic

پہلو خاں لنچنگ کیس میں راجستھان کے الوار میں ایک عدالت نے تمام 6 ملزمین کو بری کردیا ہے جس پر مقتول کے فرزند ارشاد خاں نے مایوسانہ انداز میں کہا کہ ہم قانون پر بھروسہ کھو چکے ہیں، گزشتہ ڈھائی سال سے ہمیں انصاف کا انتظار تھا۔ ہم نے سوچا تھا کہ انصاف ملے گا اور میرے والد کی روح کو تسکین حاصل ہوگی لیکن ہماری امیدیں چکناچور ہوچکی ہیں۔