قانون کرایہ داری میں ترمیم کی تجویز مالکین و کارایہ دار کیلئے سازگار

   

Ferty9 Clinic

رئیل اسٹیٹ ،آٹوموبائل اور سرمایہ کے شعبوں کو ترقی ، مرکزی بجٹ پر ماہرین کا ردعمل
حیدرآباد /5 جولائی ( سیاست نیوز ) نرملا سیتارامن نے وزیر اعظم نریندر مودی کے زیر قیادت این ڈی اے حکومت کے دوسری معیاد میں وزیر فینانس کی حیثیت سے اپنا پہلا بجٹ پیش کیا ۔ جس پر حیدرآباد کے صنعت و تجارتی حلقوں نے 2019 کے مرکزی بجٹ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ جے ایل ایل انڈیا کے سی ای او اور کنٹری ہیڈ رمیش نائیر نے کہا کہ 2019 کے بجٹ میں قانون کرایہ داری کا نمونہ پیش کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے ۔ جس کو قطعیت دینے کے بعد ریاستوں کو روانہ کیا جائے گا ۔ ملک میں کرایہ داری کے موجودہ قوانین فرسودہ ہوگئے ہیں جو کرایہ داروں اور مکانداروں دونوں کیلئے غیر فائدہ مند ہیں ۔ امید ہے کہ کرایہ داری کا نیا قانون ملک میں درکار ادارہ جاتی نظام العمل فراہم کرے گا ۔ علاوہ ازیں یہ مالکین مکان اور کرایہ دراوں کیلئے اس کو مزید منظم بنائے گا ۔ کونال وادھوا پارٹنر ۔ بالواسطہ محصولات پی ڈبیو سی بی ڈی او انڈیا کے منیجنگ پارٹنر اور ٹیکس ریگولیٹری سرویسیس کے سربراہ ملند کوٹاری نے کہا کہ ’’ این بی ایف سی کی طرف سے ایف آئی آئی اور ایف پی آئی میں سرمایہ کاری کیلئے جاری کی جانے والی سیکوریٹیز سرمایہ کے شعبہ کو درکار زبردست تقویت پہونچائیں گے ۔ جس سے کئی شعبوں بالخصوص رئیل اسٹیٹ، آٹو موبائل وغیرہ میں ایک نیا اوچھال آئے گا ۔ یہ شعبہ فی الحال سرمایہ کی کمی کے سبب سست روی کا شکار ہیں ‘‘ ۔