قاہرہ ایئرپورٹ پر مصری شہری کے بیگ سے 73 سانپ برآمد

   

قاہرہ: ایک عجیب و غریب واقعہ میں قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کسٹم نے ایک مصری مسافر کو بیرون ملک سے پہنچنے پر سامان کے تھیلوں میں 73 سانپ چھپا کر لانے پر پکڑلیا۔ حکام نے مسافر کے پاس موجود دو کچھوے بھی پکڑے۔ مسافر اپنے ساتھ ان جانوروں کی موجودگی کا جواز پیش نہیں کر سکا۔ایکسرے مشین پر تھیلوں کا معائنہ کیا گیا اور کھولا تو وہ حیران رہ گئے ۔

کہ اندر سانپ موجود تھے۔ مسافر سے پوچھا گیا کہ اندر کیا ہے تو اس نے بتایا کہ اندر سانپ ہیں۔ سانپوں کی موجودگی پر فوری طور پر ایئرپورٹ پر موجود ویٹرنری اینڈ وائلڈ لائف قرنطینہ ڈپارٹمنٹ کے حکام کو اطلاع دی گئی اور ضبط شدہ اشیا کی جانچ کے لے ویٹرنری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔پکڑے جانے والے 11 تھیلوں میں سے 73 سانپ ملے، 48 سانپ زندہ اور 25 مردہ تھے۔ ایک تھیلے میں 2 کچھوے بھی تھے۔ مسافر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔