دیہی علاقوں میں پٹناپرگتی پروگرام کے تحت کل سے خصوصی ٹیم کے دورے اور سروے
نظام آباد :تلنگانہ ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم کے مطابق 3 ؍ جون سے حکومت تلنگانہ کے پلے پٹنا پرگتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آرہا ہے جس کے تحت تمام قبرستانوں کی حصاربندی کیلئے فنڈ کی اجرائی عمل میں لائی جارہی ہے انہوں نے بتایا کہ پلے ٹپنا پرگتی پروگرام کے تحت خصوصی ٹیمیں شہری اور دیہی علاقوں میں سروے منعقد کرے گی تمام قبرستان کمیٹیوں کی جانب سے اس سلسلہ میں درخواستیں داخل کی جانے پر فنڈس کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی جس کے ذریعہ قبرستانوں کا تحفظ اور حصاربندی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ تلنگانہ ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم کے مطابق ضلع کے کئی ایسے منڈل اور مواضعات ہے جہاں پر قبرستان کی حصاربندی نہ ہونے سے مسائل پیدا ہورہے ہیں حکومت تلنگانہ نے تمام طبقات کے قبرستانوں کی حصاربندی کیلئے پلے پٹنا پرگتی پروگرام منعقد کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں 3؍ جون سے مختلف محکمہ جات پر مشتمل خصوصی ٹیمیں منڈل اور دیہات کا دورہ کریں گی قبرستان کمیٹیوں کی جانب سے درخواستیں حوالے کی جانے پر سروے منعقد کرتے ہوئے فنڈ کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی جس سے حصاربندی کی جاسکتی ہے اور قبرستانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔ تلنگانہ ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم نے ساری ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع ، منڈل اور دیہاتوں میں واقع قبرستانوں کی حصاربندی کیلئے پلے پٹنا پرگتی پروگرام سے استفادہ کرنے کی خواہش کی ہے ۔