سڑکوں کی خستہ حالی پر برہمی ، مجلس بلدیہ میدک کا اجلاس ، مختلف مسائل پر گرما گرم مباحث
میدک : مجلس بلدیہ میدک کا ایک اجلاس بصدارت صدرنشین بلدیہ ٹی چنددایال منعقد ہوا ۔ اراکین بلدیہ نے اپنے اپنے وارڈس کے مسائل پر مباحث میں حصہ لیا ۔ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی محترمہ شمس النساء عارف کونسلر قوت الاسلام نے میدک ٹاؤن کے مسلم قبرستانوں کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا اور انہوں نے ٹاؤن تکمیل شدہ ڈبل بیڈرومس مکانات کے الاٹمنٹ میں اقلیتوں کیلئے مناسب کوٹہ مقرر کرنے مطالبہ کیا ۔ انہوں نے اپنے بلدی حلقہ کے مسائل سے متعلق بھی مسئلہ اٹھایا ۔ مسٹر کرشنا ریڈی کونسلر پلیڈیڈی ضلع 25 نے اولڈ بس اسٹیشن سے ضلع جانے والی پلیڈیڈی سڑک کی خستہ حالی پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے سڑک کی جنگی خطوط پر ترقی دینے کا مطالبہ کیا ۔ مسٹر انجنیلو کونسلر ضلع 5 نے میونسپل جاپنگ کامپلکس کیلئے دوبارہ ٹنڈرس طلب کرتے ہوئے کرائے فکس کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ معاہدہ کی مدت ختم ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل کو فی الفور غور طلب کیا جائے کیونکہ بلدیہ کی آمدنی متاثر ہورہی ہے ۔ بلدیہ کے مختلف کونسلرس مسرز کرشنا ریڈی ، بی جئے راج ، وسنت راج ، بٹی للیتنا ، میگھا مالا ، اے شیکھر نے انجنیئرنگ عہدیداروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشن بھگیرتا کے پائپ لائنوں پر تنصیب میں غلفت و لاپرواہی برتی جارہی ہے ۔ ٹاؤن میں جابجا گڑھے کھودے گئے ہیں ۔ کئی مکانات کو تاحال کنکشن بھی نہیں دیئے گئے جہاں کنکشن دیئے گئے ہیں ان جگہوں میں پائپ لائین سے پانی لکیج ہورہا ہے ۔ کاموں کی عمل آوری میں معیار دور دور تک نہیں ہے ۔ جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ عوام میں منتخب کونسلروں پر برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ اس اجلاس میں کمشنر بلدیہ ، مسٹر ہری نائب صدرنشین ملکارجن گوڑ ، بلدی کونسلرس مسرز وشوم ، راگی ونجا اشوک ، وجئے لکشمی پرساد ، میڈی کلیانی مدھو ، سنکھیا ، محمد سمیع الدین ، اے گائتری ملک ، ایم راجا لنگم ، لکشمی نارائن گوڑ ، چندنا سمن ، بی رکمنی کرشنا کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔