انقرہ : ترک مسلح افواج کل اتوار سے قبرص کے پاس جنگی مشقیں شروع کر رہی ہیں۔ اس بات کی تصدیق بہ روز ہفتہ ترک وزارت دفاع نے کی ہے۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد منقسم جزیرے پر تعینات کمان اور ترک سرزمین پر موجود افواج کے مابین تعاون بڑھانا ہے۔ ان مشقوں میں بری، فضائی اور بحری افواج حصہ لے رہی ہیں۔ یہ جنگی مشقیں یونان کے ساتھ جاری تنازعے کے تناظر میں ہو رہی ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ قبرص کے جزیرے کے جنوبی حصے پر یونان کا کنٹرول ہے جبکہ شمالی حصہ جات ترکی کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔ علامتی طور پر دونوں ہی علاقائی حریف ممالک اس خطے میں جنگی مشقیں کرتے رہتے ہیں۔