حیدرآباد ۔ 22 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : قبل از وقت پیدائش دنیا بھر میں صحت عامہ کا ایک مسئلہ ہے کیوں کہ اس سے متعلق نوزائیدہ کی اموات اور بعد کی زندگی میں مختصر اور طویل مدتی بیماری اور معذوری ہے ۔ زندگی کے پہلے 28 دن میں موت کا خدشہ ہوتا پھر اگر حیات رہیں تب بیماریوں اور معذوری کا امکان رہتا ہے ۔ قبل از وقت پیدائش کی تعریف ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن (WHO) کی جانب سے حمل کے 27 ہفتوں کی تکمیل سے قبل پیدائش کے طور پر کی گئی ہے ۔ WHO کے مطابق ہر برس 15 ملین بچے قبل از وقت پیدا ہوتے ہیں ۔ اس وجہ کی پیچیدگیوں سے 10 لاکھ بچے فوت ہوجاتے ہیں ۔ اس ضمن میں مائیل فاونڈیشن کی جانب سے پری میتھوں ( دوسرا ایڈیشن ) امید کی ایک رن کا اہتمام کیا گیا تاکہ قبل از وقت پیدا ہوئے نوزائیدہ کو مدد کی جاسکے ۔ 2300 افراد اس دوڑ ( رن ) میں شرکت کئے ۔ اس دوڑ کو جیش رنجن ، ائی اے ایس ، پرنسپل سکریٹری آئی ٹی اینڈ آئی ینڈ سی ۔ حکومت تلگنانہ ، سائنا نہوال ، بیاڈمنٹن پلئیر ، سرینواس راؤ مہانکالی ( ایم ایس آر ) ۔ سی ای او ٹی ہب اور ایویناش کمار ، منیجنگ ڈائرکٹر نیروز نے جھنڈی دکھائی ۔ تمام شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد ٹی ہب ہائی ٹیک سٹی ، حیدرآباد سے آغاز ہونے والی پری میتھون رن میں 10 ، 5 اور 3 کلو میٹر میں شرکت کیے ۔۔