بیدر : تعلیمی سال 2022-23 کے لیے محکمہ اقلیتی بہبود کے پری میٹرک بوائز رہائشی اسکول ؍ گرلز ہاسٹل میں داخلے کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ قبل میٹرک بوائز ہاسٹل،موقوعہ منیارتعلیم بیدر اور قبل میٹرک گرلز ہاسٹل،موقوعہ جنواڑہ روڈ بیدرکے ہاسٹلوں میں داخلے کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ درخواستیں 15-06-2022 سے وصول کی جائیں گی اور درخواست دینے کی آخری تاریخ 30-06-2022 ہوگی۔ مزید معلومات کے لیے آپ تعلقہ اقلیتی توسیعی افسران کے دفتر بیدر پر رجوع کر سکتے ہیں۔ خود انھوں نے ہی یہ پریس نوٹ جاری کی ہے اور کہاہے کہ ٹیلی فون نمبر-224150 08482 پربھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔