قبل نماز جمعہ ووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالیں

   

مساجد کے خطیب حضرات سے سید شاہ فرحان قادری بغدادی کی اپیل

ظہیرآباد۔2مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سید شاہ فرحان قادری بغدادی خانوادہ بارگاہ حضرت سید شاہ عبدالعزیز قادری شہید بغدادیؒ نے اپنا صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ووٹ صرف آئینی حق ہی نہیں بلکہ شہادت و گواہی، سفارش اور قضاء￿ وفیصلہ دینی وشرعی ذمہ داری ہے۔ ووٹ ایک شہادت ہے اور شہادت کے معنی گواہی دینا ہے یعنی جب ہم کسی امیدوار کو ووٹ دیتے ہیں تو اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ وہ اچھا انسان ہے۔ لہذا ہم جسے بھی ووٹ دیں نہایت سوچ سمجھ کر شرعی تقاضوں کو پیش نظر رکھ کر دیں کیونکہ اس معاملے میں آپ کی ذرا سی غفلت کسی اچھے کردار کے حامل امیدوار کو شکست اور فاسق ، بد کردار شخصیت کی جیت کا باعث بن سکتی ہے اور اس کی ادائیگی میں سستی کاہلی اور غفلت کا مظاہرہ انتہائی سنگین نتائج لا سکتا ہے۔ لہذا اگر ہم اپنے ملک و قوم کی بہتری اور بدعنوانی سے پاک معاشرہ تشکیل دینا چاہتے ہیں تو ہمیں اس فریضے کو پوری ذمہ داری سے انجام دینا ہوگا۔ انہوں نے 13 مئی کو ہونے والے انتخابات میں پارلیمانی حلقہ ظہیرآباد سے سیکولر امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ بالخصوص شہرظہیرآباد کے تمام مسلم رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ اپنے حق رائے دہی کا ضرور استعمال کریں -آخر میں انہوں نے تمام ائمہ مساجدوخطیب حضرات ، علماء و مشائخین اور دانشوران ملت سے اپیل کی ہے کہ وہ نماز جمعہ سے قبل “ووٹ کی اہمیت ” پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام مسلم رائے دہندگان میں ووٹ سے متعلق شعور اجاگر کریں۔