نئی دہلی ۔ 19 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) قتل کے مختلف مقدمات اور اسلحہ کے واقعات میں ملوث 31 سالہ شخص کو حملہ کر کے چند نامعلوم افراد نے قتل کردیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ یہ واقعہ جنوب مشرقی دہلی کے گوئند پوری علاقہ میں پیش آیا۔ بعد ازاں اس شخص کی شناخت وشال شرما کے طور پر کی گئی ہے۔ وشال 10 مقدمات میں ملوث تھا جس میں قتل ، اقدام قتل اور اسلحہ کی شکایتیں بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں گوئند پوری پولیس اسٹیشن کی جانب سے اسے بیاڈ کیریکٹر قرار دے دیا گیا تھا ۔ ابتدائی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ شرما کا چند افراد سے جھگڑا ہوا تھا جس پر اسے چاقو گھونپ کر قتل کردیا گیا۔