کورٹلہ میں سرکل انسپکٹر پروین کمار کا صحافیوں سے خطاب
کورٹلہ ۔ 10 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کورٹلہ ٹاؤن اربن کالونی میں جمعرات کی شب این وینکٹ رامنا (50) سال کے قتل کیس میں ملوث ملزم کو حراست میں لیکر ریمانڈ کردیا گیا ۔ پروین کمار سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ نے یہ بات کہی ۔ جمعہ کے دن سب انسپکٹر آف پولیس کرن کمار کے ساتھ منعقدہ اخباری نمائندوں کے اجلاس میں سرکل انسپکٹر آف پولیس پروین کمار نے ملزم کی تفصیلات سے واقف کروایا ۔ کورٹلہ ٹاؤن کے اربن کالونی میں جمعرات کی شب این وینکٹ رامنا (50 ) سال کو واسالہ راگھون چاقو سے گھونپ کر ہلاک کردیا ۔ اس تعلق سے مقتول کی بیوی سریمتی این پاورتی کی شکایت پر کیس درج کرتے ہوئے پولیس کے اعلی عہدیداروں کے احکامات پر تحقیقات میں تیزی پیدا کی گئی اور ملزم واسالہ راگھون کو بروز جمعہ گرفتار کیا گیا ۔ مقتول این وینکٹ رامنا اور ملزم کے درمیان گزشتہ چند دنوں سے عداوت چل رہی تھی ۔ ملزم پر مقتول کی جانب سے کیس کئے جانے پر مقتول سے انتقام لینے کی ٹھان لیکر راگھون اس کے خاندان کے افراد کے تعلق سے بھی وینکٹ رامنا کی جانب ناشائستہ بات چیت کرتے ہوئے غصہ سے وینکٹ رامنا کو راگھون نے چاقو سے گھونپ کر ہلاک کردیا ۔ ملزم راگھون جس نے این وینکٹ رامنا کا قتل کیا تھا بروز جمعہ راگھون کو اس کے گھر کے قریب گرفتار کرتے ہوئے قتل میں استعمال شدہ چاقو کے ساتھ موٹر سیکل کو اپنے تحویل میں لیکر ملزم کو ریمانڈ میں بھیج دیا گیا ۔ پروین کمار سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ نے یہ بات کہی ۔